ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

چیئرمین تحریک انصاف نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

       
مناظر: 311 | 17 Aug 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ درخواست کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور و اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0