منگل‬‮   11   مارچ‬‮   2025
 
 

صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام: سکردو میں ہیپاٹائٹس اسکریننگ پائلٹ پروجیکٹ

       
مناظر: 763 | 10 Mar 2025  

 تحریر: جرار قزلباش

سکردو کے دور دراز ضلع نار گھورو میں ہیپاٹائٹس بی (HBsAg)  ہیپاٹائٹس سی  کی اسکریننگ کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جو ملک کی ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ پاکستان کی صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈائیگنوسٹک کٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان کے صحت کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام کے لیے زندگی بچانے والی اسکریننگ فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام نے حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے ثابت کر دیا ہے کہ تعاون سے صحت کے شعبے میں اہم ترقی ممکن ہے۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ وزیر اعظم کی قومی ہیپاٹائٹس خاتمے کی پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ پاکستان میں 12 ملین افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی کا شکار ہیں اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال 1 لاکھ 50 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔یہ پائلٹ پروجیکٹ ایسے علاقے میں شروع کیا گیا جہاں ہیپاٹائٹس اسکریننگ کبھی نہیں کی گئی تھی، اور یہاں کے رہائشیوں کو بنیادی تشخیص کی سہولت بھی میسر نہیں تھی۔ ڈاکٹر کرامت رضا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)کے تعاون اور مدد کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ان کمیونٹیز کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جا رہی ہے جو طویل عرصے سے بیماریوں کا شکار ہیں اور انہیں بنیادی طبی سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ پاکستان اپنے داخلی ڈائیگنوسٹک حل استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے، بلکہ یہ اقدام ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور ہر شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0