ہفتہ‬‮   10   مئی‬‮   2025
 
 

پاکستان کا کاری وار، بھارت کی چیخ و پکار

       
مناظر: 678 | 10 May 2025  

“سیف اللہ خالد

جب دشمن چاروں طرف سے حملہ آور ہو، تب ایمان والے گھبراتے ہیں نا پریشان ہوتے ہیں بلکہ وہ اللہ کے اس حکم کو سینے سے لگا لیتے ہیں:
“إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ” — (الصف: 4) (بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح قتال کرتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔) اسی آیت کے عملی تقاضے پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان آرمی نے “آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کیا۔ — ایک ایسا آپریشن جو نہ صرف عسکری کارروائی ہے بلکہ قرآنی تصورِ جہاد کا عملی مظہر بھی ہے۔دشمن بھول گیا کہ وہ کس قوم سے ٹکرا رہا ہے — اس قوم سے جس کے ایمان کا سرچشمہ قرآن ہے، اور جس کا دفاع صرف سرحدی لائن نہیں بلکہ “نبی ﷺ کا دیا ہوا نظریہ” ہے۔ آرمی چیف حافظ عاصم منیر کی پوری جنگی حکمت عملی کو دیکھا جائے تو یہ سورہ احزاب ، سورہ صف ،سورہ انفال اور سورہ المائدہ میں اللہ رب العزت کی جانب سے دئے گئے جہادی احکامات اور حکمت عملی کی عملی تفسیر ہے ۔
■ قرآن کا واضح حکم: دشمن کی طاقت کو توڑ دو؛”سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ”ٍ”— (الانفال: 12) یعنی میں ( اللہ) کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا، پس تم ان کی گردنوں پر مارو اور ان کے ہر ہر جوڑ کو توڑ دو۔”) پاکستان نے جب بھارت پر ضرب لگائی تو دراصل اس قرآنی حکم پر عمل کیا۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران یہی حکمتِ عملی اپنائی گئی — دشمن کے ٹھکانے، اسلحہ کے ذخائر، میڈیا نیٹ ورکس، مالی ذرائع اور سہولت کاروں پر ایک ساتھ کاری وار کیے گئے۔یہی وہ “بنیان مرصوص” ہے جسے قرآن نے لازمی قرار دیا:وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ. (الانفال: 60) “اور ان کے مقابلے کے لیے ہر وہ قوت تیار رکھو جو تم سے ہو سکے…” یہ حکم محض ہتھیار تیار کرنے کا نہیں، بلکہ نظریاتی و فکری اتحاد، میڈیا وار، اور سائبر دفاع کو بھی شامل کرتا ہے — اور یہی وہ جہت ہے جس پر پاکستان نے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا۔ قرآن ان دشمنوں کے بارے میں ہمیں پہلے ہی خبردار کر چکاہے۔ ولايَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا…”(البقرۃ: 217) ترجمہ (وہ تم سے مسلسل لڑتے رہیں گے تاکہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں، اگر وہ ایسا کر سکیں)یہی آیت بھارت کے عزائم کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی ہے۔
مودی اور نیتن یاھو یعنی یہود وہنود کی مسلم دشمنی کے بارے میں قرآن نے صدیوں پہلے بتا دیا تھا، سورہ المائدہ میں چھٹے پارے کی آخری آیت ساری کہانی سنا رہی ہے۔لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَهُوْدَ وَالَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا(یقیناً تم ایمان والوں کا سب سےبڑا دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گےیہی تعلق ٹرمپ اور نیتن یاھو کا ہے۔پاکستان اس وقت مکمل طور پر قرآن حکیم کے بیان کردہ احکام جنگ کے مطابق چل رہا ہے۔یعنی1۔ سویلین کے بدلے میں سویلین پر بمباری نہ کرنا۔2۔عبادت گاہوں سے تعرض نہ کرنا۔3۔اب بھی اگر وہ آمادہ صلح ہوں تو آمادہ صلح ہو جانا۔4۔اگر دشمن امن کی بھیک مانگے اور شرارت جاری رکھے تو اللہ کی مدد پر یقین رکھتے ہوئے کاروائی کر گزرنا۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ پاک وطن کے مُحافظوں نے آج ثابت کر دیا کہ وہ ایک غیرت مند قوم کے غیرت مند مُحافظ ہیں ،سپاہی سے لے کے چیف تک، بری بحری اور خصوصاً فضائی مُجاہدین پاکستان کے ہر مُحافظ و جانباز کو اس فتحِ مُبین پہ میں اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اور یہ دُعاء کرتا ہوں کہ قیامِ پاکستان سے اب تک لاکھوں شھداءکی قربانیوں کے ثمر میرے “ پاک وطن پاکستان “ کو اللہ کریم قیامت تک سلامت رکھے، اور اندرونی و بیرونی دشمنوں سے اسے محفوظ رکھے۔ پاکستانی شیر جوانوں کی کاری ضرب نے صرف بھارت ہی کو سبق نہیں سکھایا بلکہ اس کا سرپرست امریکہ بھی سٹ پٹا کر رہ گیا ، جو امریکہ بھارتی غنڈہ گردی پر آنکھیں موندھے پڑا تھا ، اسے اچانک ہوش آیا اور بھارت کو مزید نقصان سے بچانے کی خاطر آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر سے رابطہ کیا ، سورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیلی فون کال دو گھنٹے پر محیط تھی ، اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف نے کوئی دبائو اور کوئی لالچ قبول کرنے سے انکار کردیا ہےا ور کہا ہے کہ جب تک بھارت امن کی ضمانت نہیں دیتا ، ہماری کارروائی جاری رہے گی ۔ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو فون کیا مگر وہاں سے بھی وہی جواب ملا کہ ہم امن پسند ہیں ، خطے کا امن یا جنگ یہ بھارت پر منحصر ہے ، اس سے بات کرو۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایک روز پہلے تک کسی بائولے کتے کی طرح رویہ رکھتے اور جھوٹ پھیلاتے گودی میڈیا کو بھی اس حملے نے جھنجھوڑ کر ہوش کی دنیا میں لا پھینکا ہے ، وہ بھی سچ کی ضرب کو برداشت نہیں کرسکا ۔ تیسری جانب بھارتی فوجی ترجمان صوفیہ قریشی کی پرینس کانفرنس بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ لالے کی دھوتی گیلی ہو چکی ہے ۔ صوفیہ نے کہا ’’ہم تنائو نہیں چاہتے ۔‘‘

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0