منگل‬‮   13   مئی‬‮   2025
 
 

خطرات کے سائے میں بہترین حکمت عملی

       
مناظر: 366 | 13 May 2025  

جب دنیا کے افق پر جنگ کے بادل گہرے ہونے لگیں، جب طاقتور اقوام عالمی انصاف کو پس پشت ڈال کر مفادات کی سیاست کھیلنے لگیں، اور جب خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے لگے—تو ایسے وقت میں صرف مضبوط فوج ہی نہیں، باوقار قیادت، متحد قوم، اور ٹھوس داخلی پالیسی ہی قوموں کو سرخرو کرتی ہے۔ پاکستان اس وقت ایسے ہی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، جہاں خارجی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی سطح پر بھی مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کی سرحدی حدود میں کیے جانے والے حملے، دشمن کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی گنجان آبادیوں پر پے در پے ڈرون حملے، کشمیر کے سرحدی علاقوں پر بھارتی فوج کی بمباری، جھوٹی میڈیا وار، دونوں ملکوں میں پھیلا خوف و ہراس، دشمن کی درندگی اور اندرون ملک بعض عناصر کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی یہ تمام عوامل اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہمیں اندر سے غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ لیکن، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر بار ایسے چیلنجز کو قومی اتحاد کے ذریعے شکست دی ہے۔
ایسے نازک وقت میں موجودہ حکومت نے جس تحمل، بصیرت اور حکمت سے ان خطرات کا سامنا کیا، وہ یقیناً قابلِ قدر ہے۔ پاکستان کی حکومت نے قومی سطح پر اتحاد کو فروغ دیا اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے داخلی محاذ پر اہم اصلاحات کیں۔ معاشی مسائل، سیاسی دباؤ اور عوامی توقعات کے اس بھنور میں موجودہ قیادت نے نہ صرف نظام کو سنبھالے رکھا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف جرات مندی سے پیش کیا۔ یہ درست حکمت عملی تھی جس کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا قومی وقار بلند ہوا بلکہ عالمی برادری میں اس کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔
سیاسی میدان میں بھی خوش آئند پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اختلافات کے باوجود قومی بیانیہ اب ”بات چیت، برداشت اور افہام و تفہیم” کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بعض جماعتوں اور گروہوں کی سیاست تاحال مخصوص چہروں اور مفادات کے گرد گھومتی ہے، مگر عوامی شعور اب ان روایات سے آگے بڑھ چکا ہے۔ آج کی پاکستانی قوم وہ نہیں جو کل تھی؛ وہ قوم اب شخصی مفادات سے نکل کر اجتماعی مفاد کو فوقیت دیتی ہے۔ پاکستانی عوام اب کارکردگی، وژن اور قومی سوچ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

حکومت نے عالمی تعلقات میں بھی ایک متوازن پالیسی اپنائی ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا پرچم بلند رکھا۔ پاکستان نے عالمی سطح پر بھی اپنی بات پر زور دیا کہ وہ امن چاہتا ہے، مگر اس کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ افواج پاکستان کی جوابی کارروائیاں صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں، جنہیں ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دشمن کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ پاکستانی فوج ہر قیمت پر اپنی سرحدوں کا تحفظ کرے گی۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، حکمت عملی اور قربانیاں حقیقتاً قابلِ تعریف ہیں۔ ملکی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو سکتی ہے، بلکہ عالمی محاذ پر بھی پاکستان کا دفاع مضبوط اور کامیاب طریقے سے کر سکتی ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جس جانفشانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنے فرائض انجام دیے ہیں، وہ قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

پاک فوج کا یہ عزم ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بھی مستحکم کرے گی۔ ان کی قربانیاں اور محنتیں کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ اپنی قوم کے افراد کی زندگیوں کا تحفظ کرتے ہوئے جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں۔

ایسی قیادت جو دشمن کو شکست دینے سے پہلے قوم کو جوڑنے کا فن جانتی ہو، وہی اصل کامیاب قیادت ہوتی ہے۔ اور پاکستانی عوام اس سفر میں شریک ہیں۔ نوجوان نسل باخبر ہے، باشعور ہے، اور وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہی وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔

یقیناً راستہ مشکل ہے، لیکن منزل روشن ہے۔ اگر ہم نے اپنی سمت درست رکھی، تو دشمن کا ہر وار ناکام اور ہر سازش بے اثر ہو گی۔ ہمیں صرف اپنے عزم و حوصلے کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا مقدر روشن ہے، ان شاء اللہ۔ پاکستان زندہ باد!

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0