جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی جنگی جنون ، انڈیا کا پاکستان کی سرحد پر نصب کرنے کے لیے ’پرالے‘ میزائل خریدنے کا فیصلہ

       
مناظر: 399 | 27 Dec 2022  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کی وزارت دفاع نے 120 ’پرالے بیلسٹک‘ میزائلوں کی خریداری کی منظوری دی ہے جسے وہ پاکستان اور چین کے ساتھ اپنی سرحدوں پر نصب کرے گا۔ انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اے این آئی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’پرالے‘ بیلسٹک میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور دشمن کے لیے انٹرسیپٹر میزائل کے ذریعے اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔ دفاعی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ ’وزارت دفاع کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 میزائلوں کے حصول اور سرحدوں پر ان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔‘
واضح رہے کہ پاکستان اور چین دونوں کے پاس ہی بیلسٹک میزائل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بنائے گئے میزائل کو مزید تیار کیا جا رہا ہے اور اگر افواج چاہیں تو اس کی رینج کو کافی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس میزائل کا گزشتہ سال 21 دسمبر اور 22 دسمبر کو لگاتار دو بار کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
پرالے میزائل کی رینج
’پرالے‘ ایک نیم بیلسٹک سطح سے سطح تک مار کرنے والا میزائل ہے۔ جدید میزائل کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرسیپٹر میزائلوں کو شکست دے سکے۔ یہ فضا میں اپنا راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
’پرالے‘ بیلسٹک میزائل ایک ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے۔ میزائل گائیڈنس سسٹم میں جدید ترین نیویگیشن اور مربوط ایویونکس شامل ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کے میزائل سسٹم کو دشمن کے طویل فاصلے تک فضائی دفاعی نظام اور دیگر اعلیٰ قیمت کی تنصیبات اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘
ان میزائلوں کی خریداری کی تجویز ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب انڈیا کی دفاعی افواج ایک راکٹ فورس بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جو دشمن کے اہداف کو طویل فاصلے تک نشانہ بنا سکے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0