\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت :مسلم لڑکی کا برقعہ اتارنے سے انکار، 30ہزارتنخواہ کی نوکری ٹھکرادی

       
مناظر: 380 | 19 Aug 2023  

 

حیدر آباد 19اگست (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مسلمان لڑکی نے برقعہ اتار نے سے انکار کرتے ہوئے 30 ہزارروپے ماہانہ تنخواہ کی نوکری ٹھکرادی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں لڑکی کویہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس نے ایک کمپنی میں جاب کے لئے انٹرویو ددیا تھا اورکمپنی نے اسے منتخب کرلیا تاہم نوکری کے لئے برقعہ اتار نے کی شرط رکھی لیکن میں نے اس شرط کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس نوکری کوٹھکرا دیا۔