ممبئی (نیوز ڈیسک ) راہول گاندھی کی ایوان میں واپسی پر کانگریس نے مودی کو ’گبر سنگھ‘ بناکر ویڈیو پوسٹ کردی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ راہول گاندھی کی ایوان میں واپسی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کس طرح اپنی کابینہ پر برہم ہیں۔ کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر( کے آفیشل ہینڈل پر اینی میٹڈ کلپ شیئر کی۔ مشہور فلم شعلے کے کردار گبر سنگھ کے انداز میں مودی اپنی کابینہ پر برستے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
एक गांधी ही काफी है pic.twitter.com/I13gVco2jN
— Congress (@INCIndia) August 21, 2023