جمعرات‬‮   28   اگست‬‮   2025
 
 

کانگریس پارٹی بی جے پی کی پروپیگنڈے اور گمراہ کن سیاست کو شکست دے گی ، رجنی پاٹل

       
مناظر: 315 | 29 Aug 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ کانگریس ایک متحرک پارٹی ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے اور گمراہ کن سیاست کو شکست دیے گی ۔
رجنی پاٹل نے ضلع پلوامہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرکے مودی حکومت نے کشمیریوں کے جذبات پر حملہ کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت عوام دشمن ہے اوروہ کشمیری عوام کواجتماعی سزادے رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ تمام ترناکامیوں کے باوجود بی جے پی حکومت لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے گمراہ کن بیانیہ تیار کررہی ہے۔رجنی پاٹل نے کہا کہ کانگریس عوام کی امنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جموں و کشمیر میں عام شہریوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0