جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ کا منی پور میں نسلی اقلیتوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے استعمال پر اظہار تشویش

       
مناظر: 603 | 8 Sep 2023  

 

جنیوا(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارتی ریاست منی پور میں نسلی اقلیتوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے 19ماہرین نے جنیوا میں جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے تمام قوانین کو ختم کرے جو مذہبی و نسلی اقلیتوں پر ظلم وستم کے حوالے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا یہ بیان بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں پر مظالم کی تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے ۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی جنتاپارٹی کی فرقہ پرست حکومت کے دور میں بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر مظالم میں شدت آئی ہے۔
ریاست منی پور میں رواں برس 3مئی سے بدترین تشدد کی لپیٹ میں ہے ۔ میتی(ہندو) اور کوکی (عیسائی) قبائل کے درمیان لڑائی میں اب تک 2سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ میتیوں نے کوکیوںکے سینکڑوں گرجا گھر مسمار اور نذر آتش کر دیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0