بدھ‬‮   27   اگست‬‮   2025
 
 

بھارت: بی جے پی کوضمنی انتخابات میں شرمناک شکست

       
مناظر: 473 | 9 Sep 2023  

نئی دلی 09ستمبر(نیوز ڈیسک ) بھارت کی چھ ریاستوں میں سات نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ضمنی انتخابات کے نتائج کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا۔ریاست جھارکھنڈ میں ڈمری، کیرالہ میں پوتھوپی، تریپورہ میں دھان پور،باکسانگر ، اترپردیشن میں گھوسی، اترا کھنڈ میں باگیشور اور مغربی بنگال میں دھوپگوری کی سیٹوں پر انتخابات ہوئے تھے۔ بی جے پی کو ان سات سیٹوں میں سے محض تین پر کامیابی ملی ہے ۔ کانگریس ،سماج وادی پارٹی ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور ترنمول کانگریس کو ایک ایک سیٹ ملی ہے ۔
بھارت میں حزب اختلاف کے اتحا”انڈیا“ کیوجہ سے بی جے پی سخت پریشانی کا شکار ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی جس طرح پے در پے شکست سے دوچار ہے اس سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ 2024کے عام انتخابات اسکے لیے ہرگز آسان نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0