پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

چوکس فورس بہادر سینک !مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی پیراملٹری اہلکار فرار ہوکربہار اپنے گھر پہنچ گیا

       
مناظر: 206 | 11 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کاایک اہلکار اپنی ڈیوٹی سے فرار ہو کر ریاست بہار میں اپنے گھر پہنچ گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق امیت پاسوان نامی بی ایس ایف اہلکار جموں خطے میں ضلع پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک پوسٹ پر تعینات تھا۔وہ جمعہ کے روز سے لاپتہ تھا ۔ اسکی گمشدگی کی رپورٹ پولیس چوکی بالاکوٹ میں درج کرائی گئی تھی۔
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ لاپتہ اہلکار کو کو آج (اتوار) صبح بہار میں اپنے گھر میں پایا گیا۔ بی ایس ایف نے بغیر کسی اجازت یا چھٹی کی باقاعدہ درخواست کے پوسٹ چھوٹے پر اہلکار کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0