ممبئی13 ستمبر (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتظامیہ نے مسلم مخالف پرتشدد لہر کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع ستاراکے علاقے پوسیوالی میں ہندوتواغنڈوںنے مسلمانوں کے گھروں ، کاروباری مراکز اور دیگر املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ور انہیں آگ لگا دی۔
علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے کے مطابق تشدد کے واقعات میں کم از کم ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے شوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹیں کرنے پر دو افراد کو حراست میںلیا ہے۔