جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آگئی

       
مناظر: 838 | 18 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پرآگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی حمایت سے انتخابات جیتنے کا مودی کا بھونڈا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اُڑی سیکٹر میں دہشتگردوں کیساتھ انکاؤنٹر میں متعدد بھارتی افسران اور جوان ہلاک ہوئے، 12ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسزکےآپریشن کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے، پاکستان پر دہشتگردی کاالزام لگا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے، ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا بھارت پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے، جھوٹے فیک انکاؤنٹر،جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا رہا ہے، بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے، تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہےصورتحال بالکل نارمل ہے۔ مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کیخلاف گھٹیامہم جوئی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0