پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی ایک گھناؤنی تاریخ ہے، مشعال ملک

       
مناظر: 439 | 18 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )  انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جعلی مقابلوں کی ایک گھناؤنی تاریخ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ مشعال ملک نے نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں اور بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموںوکشمیر میں بھارتی شہریوںکو ووٹنگ کا حق دینا اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
مشعال حسین ملک نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع بند کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0