سرینگر 19ستمبر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں پیراملٹری فورسز کی گاڑی پر حملے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
حملہ آورو ں نے سرینگر کے خواجہ بازار چوک میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 144ویں بٹالین کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔ سی آ رپی ایف اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔