جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں متعددبے گناہ نوجوان گرفتارکرلیے

       
مناظر: 745 | 23 Sep 2023  

سرینگر23ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف علاقوں سے متعدد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ سے دس نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے حال ہی میں ضلع اسلام آباد کے علاقے گڈول کوکر ناگ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک پرتشدد فوجی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پرضلع پلوامہ سے عاشق احمد خان نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ۔ایک اور نوجوان کو بھارتی فوجیوں اور پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں قائم ایک چوکی سے گرفتار کر لیا۔بھارتی فورسز کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کو بلا وجہ گرفتار کر رہے ہیں۔ وہ ان افراد کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اکثر ان کو مجاہد تنظیموں کے کا رکن قرار دیتے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0