اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

انڈیا میں 20 سالہ لڑکی کو 51 بار پیچ کس مار کر قتل کر دیا گیا

       
مناظر: 243 | 28 Dec 2022  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک 24 سالہ شخص نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو 51 بار پیچ کس کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 24 سالہ شاداب خان نامی ملزم نے لڑکی کو ’صرف اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور اس سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔‘ جبکہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔
قتل کی یہ واردارت پمپ ہاؤس کالونی میں ہوئی اور شاداب خان اس وقت لڑکی کے گھر داخل ہوا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ ملزم نے مقتولہ کو نیند میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق شاداب خان نے مقتولہ کے چہرے کو تکیے سے ڈھانپ دیا اور اسے بے رحم طریقے سے پیچ کس مارتا رہا حتی کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
شاداب خان 24 دسمبر کو گجرات سے رائے پور آیا اور پھر کوربا گیا جہاں جاتے ساتھ ہی اس نے قتل کر دیا۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق ملزم اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً تین سال سے جانتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، تاہم کچھ عرصے سے لڑکی نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے ملزم کو کافی غصہ تھا اور وہ دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0