جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت :منی پور میں طلباء کااحتجاج ، پولیس کی شیلنگ سے 50سے زائد طلباء زخمی

       
مناظر: 981 | 27 Sep 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں طلبا ء نے احتجاجی مظاہرے کئے جس کے دوران پولیس کی شیلنگ سے 50 سے زائدطلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ منی پور کی انتظامیہ نے دارالحکومت امپھال سمیت پوری ریاست میں یکم اکتوبر تک انٹرنیٹ سروسز دوبارہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا ء میتی قبیلے کے دو طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ منی پور میں پانچ ماہ سے بند انٹرنیٹ سروسز پچھلے دنوں 23ستمبر کو بحال کی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں رواں سال مئی سے میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں اوران فسادات میں اب تک 175 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0