ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی ریاست کیرالا میں مشہور ہونے کیلیے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والے فوجی اہلکار کو دوست سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شائن کمار نامی فوجی اہلکار نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ پر میرے دوست کے ساتھ کم از کم چھ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ پولیس نے شائن کمار اور اس کے دوست کے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے کے حقائق تلاش کرنا شروع کیے۔ جب پولیس نے تمام چیزوں کو جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ فوجی اہلکار نے خود پر حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچا۔ پولیس کے مطابق شائن کمار کے دوست نے بتایا کہ اس نے مشہور ہونے کیلیے ایسا کیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شائن کمار اس طرح کا جھوٹا بیان دینے کیلیے مختلف وجوہات بتا رہا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی۔ شائن کمار کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ کمار نے مشہور ہونے کیلیے ساری منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے گی۔
Army personnel beaten up by PFI members in Kerala was a false story created by the Army man himself- listen to this !
— Vijay Thottathil (@vijaythottathil) September 26, 2023