نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسورو میں کرسمس کے چند روز بعد نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرجا گھر میںزبردستی گھس کر توڑ پھوڑ کی ، ننھے یسوع مسیح کے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور چندے کے باکس سے پیسے چرا لئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ میسورو کے علاقے پیریا پٹنہ میں واقع سینٹ میریز چرچ میں پیش آیاہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صبح 6 بجے چرچ اسٹاف نے توڑ پھوڑ کی اطلاع اپنے پیسٹر کو دی، جنہوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ قریبی کیمروں میں ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ چوری کی ایک کارروائی ہے ۔چرچ کے باہر چندے کا ایک باکس رکھا ہواتھاجس سے رقم چوری کی گئی ہے ۔ چرچ میں توڑ پھوڑ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ، کرناٹک میں مسلح افرد کی گرجا گھر میں توڑ پھوڑ
مناظر: 634 | 29 Dec 2022