جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا، بھارتی سٹیڈیم پاکستانی نعروں سے گونج اٹھا ، ویڈیو دیکھیں

       
مناظر: 916 | 11 Oct 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ‘ جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگ گئے۔ پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کررہی تھی اس وقت گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ‘جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگائے گئے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آرہاہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹوں کا سلسلہ جاری ہے ۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف345 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا رن چیز ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0