بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت نے دریائے گنگا کے پانی پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا، کانگریس کی تنقید

       
مناظر: 775 | 13 Oct 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہندوئوں کیلئے مقدس دریائے گنگا کے پانی پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس نافذ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو مودی حکومت کی لوٹ مار اور منافقت کی انتہا قراردیاہے۔
ملکارجن کھڑگے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ”مودی جی!ایک عام ہندوستانی کیلئے جنم سے لے کر زندگی کے آخر تک راحت فراہم کرنے والے گنگا جل کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی حکومت نے گنگا کے پانی پر ہی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے ایک بار بھی نہیں سوچا گنگا کا پانی گھروں تک پہنچانے والوں پر کتنا بوجھ پڑے گا، یہ آپ کی حکومت کی لوٹ مار اور منافقت کی انتہا ہے۔