بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوجیوں نے ہندواڑہ ۔کپواڑہ ہائی وے پر ٹریفک معطل کردی

       
مناظر: 680 | 13 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہندواڑہ۔کپواڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں کو ضلع کے علاقے گانہ پورہ میں ایک کارروائی کے دوران ایک مشکوک چیز ملنے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی۔بھارتی فوجی اہلکاروں نے مشکوک شے برآمد ہونے پر ایک الرٹ جاری کیا جس کے بعد بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں کی مزید ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق سڑک پر گاڑیوںکی آمد ورفت روکنے کے بعد ہائی وے پرٹریفک معطل ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0