ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

نااہل فورس، بھارتی پولیس اہلکار بندوق لوڈ کرنے سے ناواقف، رائفل کی نالی میں گولی ڈال دی

       
مناظر: 386 | 30 Dec 2022  

لکھنو (نیوز ڈیسک )بھارتی پولیس کی پیشہ وارانہ اہلیت کا بانڈہ اس وقت پھوٹ گیا جب ایک اعلیٰ افسر کے دورے کے دوران ایک اہلکار کو بندوق لوڈ کرنے سے نا واقف پایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو رائرل ہونے پر بھارتی پویس فورس کو سخت خفت اٹھانا پڑی۔
ہزیمت سے بھر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) آر کے بھردواج بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے خلیل آباد تھانے میں اچانک معائنے کے لیے گئے۔ جب آئی جی نے ایک سب انسپکٹر (ایس آئی ) کو رائفل لوڈ کرنے کو کہا تواس نے گولی بندوق کی نلی میں داخل کردی اور جب اسے گولی واپس نکالنے کی ہدایت کی گئی تو اس نے بندوق کو آگے کی جانب جھٹکا دیا اور گولی باہر نکل آئی۔اس مضحکہ خیز صورتحال کے دوران دیگر پولیس والے اپنی ہنسی پر قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ مذکورہ افسر کے مختلف تھانوں کے دورے کے دوران پولیس اہلکاردرست طریقے سے فائر کرنے اور آنسو گیس کی بندوق چلانے سے قاصر رہے جو انکی نقاقص تربیت کا پتہ دیتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0