سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عامر نبی وگے نامی نوجوان کےخلاف نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ایجنسی کی عدالت نے مقدمے میں انہیں مجرم قراردیتے ہوئے پندرہ برس قید کی سزاسنائی ۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر نبی وگے ایک عسکری تنظیم کا ضلعی کمانڈر رہا ہے۔
کالا قانون ، بھارتی عدالت نے معصوم کشمیری نوجوان کو 15 برس قید کی سزا سنادی
مناظر: 263 | 30 Dec 2022