پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عوام کے حقوق سلب، مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی فوجی چھائونی میں تبدیل: مشعال ملک

       
مناظر: 894 | 31 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارتی جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو عملی طور پر ایک فوجی چھا ئونی میں تبدیل کر رکھاہے جہاں عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں بجا طور پر یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ بھارت دونوں ہمسایہ ممالک اور خطے میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کی موجودگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے دیرینہ وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوںکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارتی فورسزکے خلاف کارروائی کرے۔ مشعال ملک نے کہا وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کے دیرینہ حق خودارادیت کو یقینی بنائے جو دہائیوں سے جاری تنازعے کا واحد قابل عمل اور متفقہ حل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0