پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے فہرستوں کا تبادلہ

       
مناظر: 862 | 1 Jan 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے حکام نے 31دسمبر 1988کے معاہدے کے تحت اتوار کو جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے فہرستوں کا تبادلہ کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوارکو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو اپنے ملک کی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست فراہم کی۔بیان میں کہاگیاکہ31 دسمبر 1988کو طے پانے والے معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں 27جنوری 1991میں اس معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فہرستوں کے تبادلے کا سلسلہ یکم جنوری 1992سے جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0