بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی کی طیارے میں پرواز کے دوران بادلوں میں ہاتھ ہلانےکی ویڈیو ، پوری دنیا میں مذاق بن گیا

       
مناظر: 207 | 27 Nov 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقامی ساختہ لڑاکا طیارے میں پرواز کے دوران بادلوں کے درمیان ہاتھ ہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی اور صارفین نے میمز بنا کر شیئر کردیں۔
کسی نےکہا کہ مودی جی 15 ہزار فٹ کی بلندی سے اڈانی کو ہاتھ ہلا رہے ہیں ، تو کسی نے کہا راجا بابو اب پائلٹ بنے ہیں۔
ایک صارف نے تو مودی کا مقابلہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ہی کردیا، لکھا کس نے بہتر کیا؟
کسی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے؟ کہ مودی بادلوں میں ہاتھ ہلا رہے ہیں۔