جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر بھارتی سیخ پا ، مچل مارش کے اگلے بیان نے مزید آگ لگا دی

       
مناظر: 885 | 2 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے لب کشائی کردی۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت جشن مانند پڑگیا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے، جس پر مارش نے جواب دیا سچ پوچھیں تو، ہاں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے! اسکے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کئی اراکین بھارت میں سیریز کے باعث اسٹیو اسمتھ، ایڈم زمپا، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، جوس انگلیس اور شان ایبٹ کو بھارت میں ہی رکنا پڑا تھا جسکی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ کی خوشیاں منانے سے قاصر رہی تھی۔
دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست خودرہ بھارتی مداحوں نے بھڑاس آسٹریلوی کرکٹرز پر نکالتے ہوئے جشن منانے کے طریقوں پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ بھارت میں مارش کے کھیلنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0