جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

سکھ آزادی پسند رہنماگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کیس میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

       
مناظر: 428 | 7 Dec 2023  

 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مئی میں امریکہ میں ایک سکھ آزادی پسند رہنماگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کیس میں ایک بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز نے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی فیڈرل کورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی شہری نکھیل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی سکھ رہنماکے قتل کی سازش کی، جسے امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنایا۔
پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ہم امریکی سرزمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔ امریکہ یا بیرون ملک امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل برطانوی اخبار نے امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنائے جانے کی خبر دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نکھیل گپتا کو جون میں جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے تاحال امریکہ منتقل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت پاکستان اور کینیڈا سمیت کئی جگہوں پر سکھ آزادی پسند رہنماؤں کو قتل کرا چکی ہے۔ چند ہفتے قبل خالصتان تحریک کے رہنماہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا، جس پر کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کافی خراب ہوئے۔ کینیڈین وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0