اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سکھ فیڈریشن یو کے نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے بھارت کی طرف سے سکھ کارکنوں کو لاحق سنگین جانی خطرات پر جواب دینے مطالبہ کردیا۔
سکھ فیڈریشن نے ایکس پر پرپس ریلیزمیں مطالبہ کیا کہ اوتار سنگھ کھنڈا کی پراسرار موت کی تحقیقات کی جائیں۔برطانوی حکومت سے بھی سوال کیا کہ وہ سکھوں حفاظت کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
دی گارڈین کے مطابق خالصتان رہنما اوتار سنگھ کھنڈا کی موت سے چند دن قبل بھارت میں ان کی بہن اور والدہ کو اغوا کیا گیا۔ اوتار سنگھ کھنڈا کو فون پر دھمکیاں دی گئیں۔اوتار سنگھ کھنڈا نے قتل سے دو مہینے پہلے وڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ان کے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد وہ برطانیہ میں پراسرار طورپر ہلاک ہوئے۔