ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: کالے قانون کے تحت کشمیری نوجوان کی نظربندی کالعدم قرار

       
مناظر: 996 | 5 Jan 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے بھارت کی جیل میں قید شوپیاں کے نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردے دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان رئیس احمد صوفی جو کہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے، اس وقت بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ سینٹرل جیل میں قید ہے۔ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے ہائی کورٹ کے کے ایک ڈویژن بنچ کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے انکے موکل کے خلاف عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کے موکل کو ایک پرانے مقدمے میں پتھرائو کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد رئیس احمد کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسکی رہائی کاحکم دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0