اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی وزیر دفاع کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی 4نئی این سی سی بٹالینز کے قیام کی منظوری

       
مناظر: 223 | 9 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کیلئے مزید 4نیشنل کیڈٹ کور یونٹس کے قیام کی منظوری دی ہے ۔جن میں سے 3 مقبوضہ جموں و کشمیر اور ایک لداخ میں قائم کیاجائیگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ نے ادھمپوراور کپواڑہ میں ایک ایک بوائز اینڈ گرلزآرمی بٹالین اور ادھمپور میں ایک ایئر سکواڈرن جبکہ کارگل ، لداخ کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کی آرمی این سی سی بٹالین منظوری دی ہے۔وزارت دفاع نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود 27ہزار870کیڈٹس کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مزید12ہزار860کیڈٹس کا کا اضافہ کیاجائیگا ۔اس وقت این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپ ہیڈکوارٹر ہیں، جن میں مجموعی طورپر10این سی سی یونٹ موجود ہیں، جو تین جغرافیائی خطوں جموں و کشمیر اور لداخ پرمشتمل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0