سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع کپواڑہ میں گھروں پر چھاپوں کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”ایس آئی اے“ کے اہلکار بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج، پولیس اور ایجنسیاں لوگوں بالخصوص حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر اکثر چھاپے مارتی ہیں تاکہ انہیںہراساں کیا جا سکے۔
مقبوضہ کشمیر :دہلی کے زیر کنٹرول” SIA “ کے کپواڑہ میں متعدد مقامات پر چھاپے
مناظر: 435 | 5 Jan 2023