پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

رام مندر افتتاح کی تشہیر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

       
مناظر: 423 | 15 Jan 2024  

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ ایک ایسی جگہ پر جہاں سینکڑوں برس نماز ادا کی گئی مندر کی تعمیر اور وزیر اعظم کے ہاتھوں اسکا افتتاح انصاف اور سیکولرازم کا قتل ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ بابری مسجد کی جگہ پر بننے والے مندر کے افتتاح کی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تشہیر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم پرسنل لابورڈ بی جے پی حکومت کے اس غیر سیکولر اور غیر جمہوری رویے کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ 22جنوری کو مند ر کے افتتاح کے روز دیپ جلانے اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی زور دیا جارہاہے لیکن مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ مشرکانہ عمل اور نعرہ ہے ، اگر ہندو مندر کی تعمیر کی خوشی میں دیپ جائیں توہمیں اس پر اعتراض نہیں لیکن مسلمانوںکیلئے اس عمل میں شرکت ہرگز جائز نہیں ہے۔ مولانا نے کہا کہ اسلام تمام مذہبی شخصیات کے احترام کا درس دیتا ہے ، مسلمان شری رام سمیت تمام ہندو مقدس شخصیات کا احترام کرتے ہیں لیکن انہیں خد انہیں مانتے ، مسلمان صرف اللہ کی توحید اور کبریائی کا نعرہ لگاتا ہے کسی او ر کا نہیں ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0