ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ، مودی سرکارخوفزدہ ،سخت کارروائی کا فیصلہ

       
مناظر: 785 | 6 Jan 2023  

نئی دہلی(پیارا کشمیر نیوز ڈیسک )بھارتی حکومت نے بھارت کے مختلف حصوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی ‘ بی جے پی ‘ حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کے بعض سیاسی نمائندے بیہودہ بیانات دے کر ملک میں کشیدگی پیدا کر رہے ہیں وہیں کچھ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے مرکز پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر ملک کی فضا کو زہر آلود کر رہے ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر 2022 کو پونے (مہاراشٹرا)میں ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اپنے مظاہرے کے دوران ‘پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ 4 نومبر 2022 کو اعظم گڑھ(اتر پردیش)کے ‘جہان گنج میں ایک سیاسی جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 18 نومبر 2022 کو بنگلورو(کرناٹک)کے ‘مراٹھا ہالی میں ایک نجی کالج میں ‘پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور فون پر ایک تقریب کی ریکارڈنگ کرنے پر 3 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ 24 دسمبر 2022 کو ضلع آرا(بہار)کے چنڈی گاں میں کچھ نوجوانوں کو میچ میں جیت کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا۔ اور اب 3 جنوری کو ٹھانے (مہاراشٹر)کے ‘بھیونڈی قصبے میں ایک اسکول کے باہر احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 5 خواتین سمیت 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایسا کر کے اپنے ملک دشمن جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت میں ‘ بی جے پی’ کی مودی حکومت نے اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف آمرانہ انداز میں ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں کو تیز تر کیا ہے اور بھارت میں سیکولر حلقے مودی حکومت کی ان انسانیت کش پالیسیوں کو بھارت کو توڑنے کے مترادف عمل قرار دے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0