ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو طنزیہ جواب دیدیا

       
مناظر: 760 | 6 Jan 2023  

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل (سے سی سی) کے صدر اور سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ کو ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرنے پر طنزیہ جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’’ جے شاہ کا یکطرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا اعلان کرنے پر شکریہ، خاص طور پر جس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے۔ جب آپ اعلان کرہی رہے ہیں تو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شیڈول بھی شیئر کردیتے، آپ کے اس عمل کو قابلِ ستائش تصور کیا جاتا‘‘۔
قبل ازیں گزشتہ روز ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا تھا، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دوسری جانب ایشیاکپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے تاہم بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھارت کے عمل پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو نہ آئے ہم بھی آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کا سوچ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0