اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی ایئر لائن میں فضائی سفر کے دوران بھارتی مرد نے خاتون پر پیشاب کر دیا

       
مناظر: 939 | 6 Jan 2023  

 

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فضائی سفر کے دوران مرد مسافر کے ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آ گیا۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ پیرس سے نئی دہلی آنے والی ایئرانڈیا کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ اس شراب کے نشے میں دھت مسافر نے ایک خاتون مسافر کے اوپر پیشاب کیا جو کمبل اوڑھے سو رہی تھی۔
خاتون کے اوپر کمبل ہونے کی وجہ سے وہ اس شیطان صفت شخص کی حرکت سے محفوظ رہی اور ساتھی مسافروں اور عملے نے اسے پکڑ کر اس کی سیٹ پر بٹھا دیا۔ جہاز کے پائلٹ نے پرواز کے لینڈ کرنے سے پہلے ہی اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی پر ایئرٹریفک کنٹرول کو واقعے کے متعلق بتا دیا تھا چنانچہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0