واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سابق چیئرپرسن نیڈین میئنزا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتلِ عام پر ہندوؤں کو اُکسانا عام ہو گیا ہے۔ نیڈین میئنزا کا کہنا تھا کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔
انتہا پسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے: نیڈین میئنزا
مناظر: 873 | 7 Jan 2023