جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارت:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا بجٹ میں جنوبی ریاستوں سے نا انصافی پر الگ ملک کا مطالبہ

       
مناظر: 937 | 3 Feb 2024  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے جنوبی ریاستوں سے نا انصافی پر الگ ملک کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے بجٹ میں جنوبی ریاستوں سے نا انصافی پر الگ ملک کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی کے سریش کا کہنا تھا کہ جنوبی ریاستوں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس بھارت کی شمالی ریاستوں کو دیے جا رہے ہیں، مرکزی حکومت جنوبی ریاستوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال جاری رہی تو بھارت کی جنوبی ریاستیں جلد ہی علیحدہ وطن کا مطالبہ کریں گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت نے اپریل کے عام انتخابات سے پہلے سال 2024 اور 2025 کے لیے ملک کا عبوری بجٹ پیش کیا ہے۔