جموں (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے وادی کے ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ دونوں نوجوانوں کو گزشتہ رات پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں کیے گئے سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، قابض بھارتی فوج کا علاقے کا محاصرہ اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید
مناظر: 278 | 8 Jan 2023