نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے ملک میں بیروزگار، مہنگائی اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے کانگریس صدر نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت ایک منظم طریقے سے جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے اور غریب اور متوسط طبقہ پس رہا ہے ، 20سے24برس کا ہر دوسرا نوجوان بے روزگار گھوم رہا ہے ، مودی حکومت میں بڑے کارپوریٹس پر ٹیکس کم ہوا ہے اور بنیادی اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی بڑھ گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بڑے صنعت کاروں کے کروڑوں کے قرضے معاف کر دیے ہیںجبکہ چھوٹی صنعتوں اور کسانوں کو ایک ایک پیسہ ادا کرنا پڑرہا ہے۔
ملکار جن کھرگے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پبلک سیکٹر کو مکمل طورپر تباہ کر کے اسے مودی کے قریبی دوستوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت بھارت میں غریبوں اور خواتین کا کوئی پرساںحال نہیں، لوگوں کو مختلف اعلیٰ عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی سے قربت کی بنیاد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
مودی حکومت جمہوری اداروں کی ایک منظم طریقے سے کمزور کر رہی ہے، کانگریس
مناظر: 970 | 7 Feb 2024