دہلی (نیوز ڈیسک )قطر نے بھارت کے ڈیفنس اتاشی کو ملک بدر کر دیا ۔ قطر کو یہ قدم اس لئے اٹھانا پڑا کہ بھارتی بحریہ کے 8 افسران قطر میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، قطر میں تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلا کہ بھارتی بحریہ کے افسران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کر رہے تھے۔ ’’را ‘‘نے اپنی کارروائیوں کو چھپانے کیلئے قطر میں داہرا گلوبل ٹیکنالوجی کے نام سے ایک کمپنی کھول رکھی تھی جس کی آڑ میں یہ گھناؤنا کام جاری تھا۔ پکڑے جانے والے بھارتی بحریہ کے افسر ’’را ‘‘ کیلئے کام کر رہے تھے،واقعے کے بعد بھارت کے قطر کے ساتھ تعلقات بری طرح سے متاثر ہو گئے۔