پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جمعیت علمائے ہند کی مسلم طالبات کو مذہب کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی منظم مہم پر اظہار تشویش

       
مناظر: 375 | 9 Jan 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )جمعیت علما ئے ہند نے بعض حلقوں کی جانب سے مسلم طالبات کو ارتداد(مذہب کے خلاف بغاوت) پر اکسانے کی مذموم مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے نئی دلی میں تنظیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخلوط تعلیم کو اس رجحان کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مزید مسلم تعلیمی اداروں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ارتداد کا فتنہ تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ ایک سنگین خطرہ ہے جو ایک منصوبہ بند طریقے سے مسلمانوں کے خلاف شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے تحت ہماری لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اگر اس فتنے کوفوری طورپر نہ روکا گیا تو آئندہ دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے یہ فتنہ تقویت پا رہا ہے اور اسی لیے ہم نے اس کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ہم مخلوط تعلیم کے خلاف ہیں، نہ کہ لڑکیوں کی تعلیم کے ۔ ارشدمدنی نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہمیں فلاح وبہبود اور تعلیم کے فروغ کیلئے کرنا ہے اور ہم بحیثیت قوم تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0