اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت؛ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

       
مناظر: 928 | 7 Mar 2024  

 

بنگلور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین کے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 سالہ کارکن روی کو حراست میں لیا گیا جس پر دسمبر 2022 میں ایک احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بی جے پی کا یہ احتجاج ا±س وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب کہنے کے خلاف بلایا گیا تھاتاہم بی جے پی کے مقامی رہنماوں کا کہنا ہے کہ روی صرف کنڑ زبان کو سمجھتے ہیں اور انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انھیں کانگریس نے اپنے کارکنوں کو بچانے کے لئے سیاسی مقدمے میں پھنسایا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0