سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے نوجوان کو جس کی شناخت فرزان فروز کے نام سے ہوئی ہے ،شہر میں ایک چوکی سے گرفتار کیا ۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا کا رکن قرار دیاہے۔