اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بابری مسجد کے بار ے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدت پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے، جسٹس گوپالا

       
مناظر: 937 | 12 Jan 2023  

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس وی گوپالا گوڑا نے بابری مسجد کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے 2019میں سنائے گئے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کو دیکر اس پر مندر بنانے کی اجازت دی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس گوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تنازعات کے سیلاب کے دروزے کھول دیے ہیں اور اب شدت پسند عناصر بھارت بھر کی دیگر مساجد بشمول اتر پردیش کی گیان واپی مسجد پر اپنے دعوؤں میں تیزی لائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اس فیصلے نے دائیں بازو کی قوتوں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ جمہوری بھارت کیلئے بہت بڑا خطر ہ ہے۔
سابق جج نے کہا کہ جمہوریت کے تمام ستوں شدت پسند عناصر کے قبضے میں ہیں اور بھارت فسطائی ہندو ریاست میں تبدیل ہو رہا ہے۔ آزادی ، مساوات اور بھائی چارہ خطرے میں پڑ گئے ہیں، فسطائی طاقتیں ملک کے تمام ستونو ں کو اپنے قبضے میں لے رہی ہیں ۔ سابق جسٹس نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ مساوی شہریت کے منافی ہے ۔ جسٹس گوڑا آل انڈیا لائرز یونین ، دہلی یونین آ جرنلسٹس اور ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ کے زیر اہتمام” آئین بچاؤ، جمہوریت بچاؤ “کے موضوع پر منعقدہ قومی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0