ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مغربی بنگال: سکول بچوں کے کھانے سے مردہ سانب برآمد ، 30سے زائد بچے ہسپتال داخل

       
مناظر: 557 | 12 Jan 2023  

 

کولکتہ (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم کے ایک سکول میں طلباءکو دیے جانے والے کھانے سے مردہ سانب برآمد ہوا ہے۔ کھانا کھانے کے باعث 30سے زائد طلباءبیمار پڑ گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کئی بچوں کو الٹی ہونے لگی ۔ اس دوران کھانا بنانے والے سکول کے ایک ملازم نے کہا کہ دال سے بھرے ایک کنٹینر میں مردہ سانپ ملا تھا۔ بچوں کے بیمار پڑنے کی خبر ملنے کے بعد انکے والدین اور دیگر افراد خانہ نے سکول کا گھیراؤ کیا اوروہاں توڑ پھوڑ کی ۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ریاست میں سکول کے بچوں کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل میں چھپکلی یا پھر کوئی دوسری زہریلی چیز برآمد ہونے کے واقعات لگا تار سامنے آرہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0