ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم شخص نے صبح سویرے سکول کے لینڈلائن نمبر پر فون کر کے بتایا کہ اس نے سکول میں ٹائم بم نصب کر رکھا ہے اور اسکے ساتھ ہی کال کاٹ دی ۔ اسکے بعد سکول میں خوف وہراس پھیل گیا اور پولیس کی اطلاع دی گئی۔پولیس کی ایک ٹیم نے بم ڈسپوزل سکارڈ کے ہمراہ سکول پہنچ کو وہاں معائنہ کیا تاہم بم برآمد نہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کال کرنے والے کا پتہ لگا لیا ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جاے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ریلائس فاؤنڈیشن ہسپتال میں ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی جس میں ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔
ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی
مناظر: 583 | 12 Jan 2023