جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک 9 سالہ کشمیر ی لڑکا پراسرار طورپر فائرنگ میں زخمی ہو گیا ۔
ضلع کے علاقے سرن کوٹ میں پراسرار طورپر فائرنگ میں افران احمد نامی کشمیری لڑکا زخمی ہو گیا جو سانگلہ کارہائشی ہے۔ لڑکے کو فوری طورپر علاج معالجے کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرن کوٹ منتقل کیاگیا جہاں سے اسے راجوری کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کہا کہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
راجوری میں پراسرار فائرنگ سے کشمیری لڑکا زخمی
مناظر: 275 | 13 Jan 2023